More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

دھانی کا چھوٹا بھائی شاہد آفریدی کا دل جیتنے میں کامیاب

دھانی کا چھوٹا بھائی شاہد آفریدی کا دل جیتنے میں کامیاب

کراچی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 میں اپنی دھاک بٹھانے والے فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی کا چھوٹے بھائی بھی ان کے نقش قدم پر چل پڑا اور سابق کپتان شاہد آفریدی کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

تابی لیکس کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی طرف سے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی۔

ویڈیو کے کیپشن میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ شاہنواز دھانی کے چھوٹے بھائی کی باؤلنگ دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں، شاہنواز دھانی کے خاندان میں حقیقی طور پر ٹیلنٹ موجود ہے۔


اپنی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ اندرون سندھ میں کرکٹ کا حقیقی ٹیلنٹ ہے۔ با صلاحیت کھلاڑیوں کو کراچی آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ ہم انہیں اندرون سندھ میں ہی سہولیات فراہم کرینگے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں