More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

مستونگ دھماکہ شاہد آفریدی نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

مستونگ دھماکہ شاہد آفریدی نے واقعے پر دکھ کا  اظہار کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی  کہ آپ کی آنکھیں بھی  نم ہوجائیں گی

لاہور:گزشتہ روز مستونگ میں ہونے والے بم دھماکے نے جہاں پوری قوم کو افسردہ کردیا وہیں پاکستان کی معروف شخصیات بھی اپنے غم و غصے اور افسوس کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اس اندوہناک واقعے پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ بلوچستان میں ایک اور نہایت بزدلانہ حملہ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

capture

میری ساری دعائیں متاثرہ خاندانوں اور شہیدوں کے لئے ہیں۔اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزمستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کی کارنر میٹنگ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جبکہ شہید ہونے والوں میں سراج رئیسانی بھی شامل تھے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں