ڈیرن سمی نے پاکستانی آم کی وہ حالت کردی کہ ۔۔۔۔ تصویر ٹویٹر پر وائرل ہوگئی

لاہور: ڈیرن سیمی بھی پھلوں کے بادشاہ آم کے دلدادہ نکلے۔
کرکٹر نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں آم کی تین گٹھلیاں دکھائی گئی ہیں، ایک گٹھلی پر کافی زیادہ مقدار میں آم کا گودا باقی ہے، اس طریقے سے آم کھانے والے کو غیرمہذب کہا گیا ہے، دوسری گٹھلی پر بھی کچھ مقدار میں آم کا گودا لگا ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو اناڑی کہا گیا ہے، تیسری گٹھلی بالکل صاف ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو پروفیشنل کہا گیا ہے۔
I’ve always been a professional
What are you? pic.twitter.com/Gppjg5PUc4— Daren Sammy (@darensammy88) June 20, 2018
اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے ایک پروفیشنل رہا ہوں، آپ کیا ہےں؟ ڈیرن سیمی کی جانب سے اس ٹوئٹ پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں