More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
پاکستان جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 فروری سے مد مقابل ہوں گی۔ تینوں ٹیموں کے 4 میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے، پی سی بی پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری نعمان علی کی ہیٹ ٹرک پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بایں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کی ہیٹ ٹرک۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے بارہویں اوور میں نعمان علی نے ہیٹ ٹرک کی۔ جسٹن گریو ، ٹیون املاچ ، کیون سنکلیر کو آوٹ کر کے نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ یہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک ہے۔ اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری چار ایلیٹ غیر ملکی کوچز کی زیر نگرانی انڈر 17 کھلاڑیوں کی بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فٹنس ڈرلز میں شرکت اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ 12 جنوری کو شروع ہوا تھا غیر ملکی کوچز میں انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ریان سائیڈ باٹم، جنوبی افریقہ کے سیابونگا سیبیا, ریان مارون جبکہ نیوزی لینڈ کے سکاٹ میکلین اور انگلینڈ کے معروف فزیو تھراپسٹ جاوید مغل شامل۔ پی سی بی ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ اظہر علی بھی اینگرو کرکٹ ٹریننگ کیمپ میں موجود اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں انڈر 19 کھلاڑی حصہ لیں گے، دوسرا مرحلہ 8 فروری تک جاری رہے گا ٹکرز رائن سائیڈ بوٹم۔ ——— انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر رائن سائیڈ بوٹم کی پاکستان آمد۔ سائیڈ بوٹم اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ میں بولنگ کوچ ہیں۔ اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں انڈر 17 کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ دوسرا مرحلہ انڈر19 ہوگا۔ دوبارہ پاکستان آکر بہت خوشی ہورہی ہے اور میں یہاں ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہورہا ہوں ۔ لوگ بہت اچھے ہیں ۔کھانا بہت اچھا ہے۔ سائیڈ بوٹم۔ میں بیس سال پہلے پاکستان آیا تھا۔ سائیڈبوٹم۔ پاکستان کرکٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ سائیڈ بوٹم یہاں لڑکے سیکھنے کی بہت زیادہ جستجو رکھتے ہیں - سائیڈ بوٹم اس کیمپ میں صرف بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ ہی نہیں بلکہ کھیل کے دیگر پہلوؤں پر بھی کام ہورہا ہے۔ میں نے اپنی بولنگ کو آسان اور سادہ رکھا ہوا ہے اور بنیادی باتوں پر توجہ رکھی ہے۔ سائیڈ بوٹم۔ میری کوشش ہے کہ ہر نیٹ سیشن میں کھلاڑی خود کو چیلنج کریں ۔ لڑکے مجھ سے سوالات کرتے ہیں کہ کس طرح گیند پکڑنی ہے کس طرح گیند سوئنگ کرنی ہے۔ سائیڈ بوٹم۔ میرے لیے بھی کوچ کی حیثیت سے یہ ایک اچھا تجربہ ہے۔ سائیڈ بوٹم۔ پاکستان نے ہمیشہ عظیم فاسٹ بولرز پیدا کیے ہیں ۔ میرے ہیرو وسیم اکرم ہیں کیونکہ میں خود لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہوں۔ سائیڈ بوٹم۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن جاری۔ ویسٹ انڈیز ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ملتان میں موجود۔ پاکستان ٹیم کا پہلا ٹیسٹ 127رنز سے جیتنے کے بعد مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے کل بدھ کے روز آرام کیا تھا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا حصہ ہے۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں سے ایک ایک کھلاڑی میڈیا ٹاک کرے گا۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز۔ تمام 15 کھلاڑیوں نے آج کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں کل صبح دس بجے سے ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی ٹکرز پاکستان اسٹرائیک فورس کیمپ ۔ ---------------------------------------- لاہور۔ پاکستان اسٹرائیک فورس تربیتی کیمپ آج لاہور میں شروع ہو گیا۔ کیمپ کا مقصد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز میں جدید دور کی بیٹنگ اور ہارڈ ہٹنگ کی مہارت پر کام کرنا ہے۔ کیمپ میں 25 کرکٹرز شریک ہیں۔ کیمپ 14 سے 30 جنوری تک این سی اے لاہور میں جاری رہےگا۔ کیمپ کا دوسرا مرحلہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں یکم سے 28 فروری تک ہوگا۔ سابق انٹرنیشنل کرکٹر عبدالرزاق اس کیمپ کے ہیڈ کوچ ہیں ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہمایوں فرحت اور سابق فرسٹ کلاس کھلاڑی کامران ساجد، عبدالرزاق کی معاونت کریں گے۔ کراچی کنگز نے پلاٹینم راؤنڈ میں اپنی پہلی باری میں ڈیوڈ وارنر کو کنگز اسکواڈ کا حصہ بنا لیا.

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار پر ہربھجن سنگھ اپنے ہی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار پر ہربھجن سنگھ اپنے ہی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

نئی دلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف سپنر ہربھجن سنگھ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کرنے پر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے۔

ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بھارت کو نئی طرز کی کرکٹ لازمی کھیلنا چاہیے، انہیں نہیں معلوم کہ کرکٹ بورڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ کیوں نہیں کھیلنا چاہتا اور بورڈ کو کس چیز کا خوف ہے۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ گلابی گیند سے کھیلنا اتنا مشکل نہیں جتنا بظاہر دکھتا ہے، یہ ایک دلچسپ فارمیٹ ہے اور ہمیں بھی لازمی ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنا چاہیے۔

ہربھجن سنگھ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا کہ جب بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے چیف ویندود رائے نے کرکٹ بورڈ کے ڈے نائٹ ٹیسٹ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کھل کر حمایت کی۔

ویندور رائے کا کہنا تھا کہ اگربھارت سیریز جیتنے کے لیے گلابی گیند سے نہیں کھیلنا چاہتا تو اس میں کوئی غلط بات نہیں، ہر وہ ٹیم جو گراؤنڈ میں آتی ہے وہ کامیاب ہونے کے لیے آتی ہے جب کہ 30 سال قبل بھارت ٹیسٹ میچ صرف ڈرا کرنے کے لیے کھیلتا تھا لیکن آج ہم جیت کے لیے میدان میں اُترتے ہیں۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کے پاس ڈے نائٹ ٹیسٹ میں برابر کے مواقع ہیں اور اسے ہمیں چیلنج کے طور پر لینا چاہیے۔بھارتی اسپنر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس فاسٹ بولر ہیں جو آسٹریلیا کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں اور کیا ہمارے بلے باز آسٹریلوی فاسٹ بولر کا سامنا نہیں کرسکتے۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ ہمارے لیے چیلنج ہے اور چیلنج کا سامنا کرنے میں کس قسم کا خطرہ ہے، اگر انگلینڈ کے خلاف کالے بادلوں کی موجودگی میں کھیل کر چیلنج قبول کیا جاسکتا ہے تو آسٹریلیا کے خلاف گلابی گیند سے ٹیسٹ کھیل کر چیلنج کو کیوں قبول نہیں کیا جاسکتا۔

یاد رہے کہ بھارت کو رواں سال نومبر سے شروع ہونے والے دورہ آسٹریلیا کے دوران 4 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ڈے نائٹ تھا جسے بھارتی انکار کے بعد تبدیل کردیا گیا ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں