More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

زمبابوین بورڈ نے پاکستان ٹیم کیلئے ہوٹل بک نہیں کرایا

زمبابوین بورڈ نے پاکستان ٹیم کیلئے ہوٹل بک نہیں کرایا

ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے ون ڈے سیریز سے پہلے بے انتظامی سامنے آئی ہے ۔مالی بحران کا شکار زمبابوے کرکٹ بورڈ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل ہی بک نہ کروا سکا ۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں ٹرائی اینگو لر سریز کے بعد اب پاکستان اور زمبابوے کی دو طرفہ سریز کا آغاز جمعے سے ہو گا ۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ جمعے کے روز بلا وائیو میں ہو گا تاہم اب خبر آئی ہے کہ مالی بحران کا شکار زمبابوے کا بورڈ بلاوائیو کے ہوٹل کے پیسے بروقت ادا نہیں کر سکا جس کے باعث ہوٹل بک نہ ہو سکا ۔پاکستانی کھلاڑیوں کو دوبارہ ہرارے ہی کے ہوٹل میں ٹھہر ا دیا گیا ہے ۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں