معروف کرکٹ ریسرچر مقصود حسین کی کتاب کی تقریب رونمائی
پاکستان کرکٹ سے جڑے تمام کھلاڑی اور صاحبان مقصود حسین کی کرکٹ کے لیے خدمات ڈھکی چھپی نہیں، وہ ہمہ وقت کرکٹ میں ہونے والی تبدیلیوں اور واقعات پر پوری نظر رکھتے ہیں
2016 فرسٹ کلاس کرکٹ میں تمام 313 کھلاڑیوں کی کارکردگی کا تفصیلا ذکر کیا گیا
قومی کرکٹ ٹیم سابق کپتان سلمان بٹ اور کامران اکمل کتاب کی تقریب رونمائی کے مہمانان خصوصی تھے
سلمان بٹ کے مطابق یہ کتاب ان کھلاڑیوں کو لازمی پڑھنی چاہیے جو فرسٹ کلاس کھیلنے کے قریب ہیں تاکہ ان کو اندازہ ہوسکے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں شامل رہنے کے لیے کس قسم کی کارکردگی درکار ہوتی ہے
کامران اکمل نے کتاب کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام کھلاڑی اس جیسی کتاب لازمی پڑھتے تاکہ پتہ چل سکے آئندہ سیزن میں کس کس کھلاڑی سے بہتر کارکردگی دکھانا ہے،، انہوں نے کتاب شائقین کرکٹ کے لیے ایک تحفہ ہے
کتاب کے منتظم مقصود حسین نے کہا کہ یہ ان کی دوسری کاوش ہے اور اب ہر سیزن اس طرز کی کتاب منظر عام پر لے کر آیا کروں گا تاکہ کرکٹ سے محبت رکھنے والوں کو کھلاڑیوں کے کیے دھرے کا پتہ ہو
اگر آپ کو یہ کتاب درکار ہے تو اس خبر کے نیچے تبصرے میں اپنا فون نمر یا ای میل ایڈریس لکھ دیں،،،، ہم آپ کا رابطہ متعلقہ فرد سے کروائیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں