More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

دنیائے کرکٹ کے چار ایسے مایہ ناز کھلاڑی جو آخری مرتبہ ایشیا کپ میں نظرآئینگے

دنیائے کرکٹ کے چار  ایسے مایہ ناز کھلاڑی جو آخری مرتبہ ایشیا کپ میں نظرآئینگے

لاہور : بارہویں ایشیا کپ میں شعیب ملک سمیت دنیا کے چار معروف کرکٹرز آخری بار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پندرہ ستمبر سے ایشیا کپ پہلی بار یواے ای کے میدانوں پر کھیلا جارہا ہے۔ دنیا کے چار بڑے کرکٹر ممکنہ طور پر آخری بار ایشیا کپ کھیلیں گے۔ ان کھلاڑیوں میں پاکستان کے شعیب ملک، بھارت کے مہندر سنگھ دھونی، سری لنکا کے لاستھ ملنگا اور بنگلہ دیش کے آل رانڈر مشرفی مرتضی شامل ہیں۔ یہ چاروں کھلاڑی 2019ءکے عالمی کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 15ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا، گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم کے خلاف کھیلیں گے جبکہ 19ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ شیڈول ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں