کل ہونے والے ون ڈے میچ سے پہلے ہی نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا
ابوظہبی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سریز میں شاندار طریقے سے وائٹ واش کیا جس کے بعد کل سے ون ڈے سریز شروع ہونے جارہی ہے اور دونوں ٹیمیں کل میدان میں ٹکرائیں گی لیکن اس سے قبل کیویز ٹیم دو اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔
تفصیل کے مطابق نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راونڈر کورے اینڈرسن ان فٹ ہو کر اپنے ملک واپس چلے گئے اور انہیں ایڑھی زخمی ہونے کی وجہ سے ون ڈے سیریز میں زیر غور نہیں لایا گیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر ٹوڈ آسٹل بھی گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں جن کے متبادل کے طور پر اعجاز پٹیل کو طلب کر لیا گیا ہے۔پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے لوکی فرگوسن اور جارج وارکر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں