More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

وقاص مقصود سینٹرل پنجاب کو مقابلے میں واپس لے آیا

وقاص مقصود سینٹرل پنجاب کو مقابلے میں واپس لے آیا

قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ،فائنل میچ میں چوتھے روز کا کھیل مکمل

• دفاعی چیمپئین سنٹرل پنجاب کو جیت کے لیےمزید 216 رنز درکار خیبر پختونخواہ کوآٹھ وکٹوں کی ضرورت

کراچی ، 4 جنوری 2021ء:

قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کا فائنل دلچسپ اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ۔ فائنل کے پانچویں اور آخری روز سنٹر ل پنجاب کو اعزاز کے دفاع کے لیے 216 رنز مزید درکار ہیں اور اس کے ہاتھ میں 8 وکٹیں ہیں ۔
‏ خیبر پختونخواہ نے سنٹرل پنجاب کو میچ جیتنے کے لیے 356 رنز کا ہدف دیا ۔ چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا سنٹرل پنجاب نے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا ئے ہیں ۔ عثمان صلاح الدین 51 اور محمد سعد 27 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ محمد اخلاق 48 اور علی زریاب 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ ارشد اقبال اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
‏اس سے قبل خیبر پختونخواہ نے فائنل کے چوتھے روز 243 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور سنٹرل پنجاب کے خلاف 355 رنز کی برتری حاصل کر کے آل آؤٹ ہو گئی ۔ تیسرے روز کے 104 رنز پر ناٹ آؤٹ بیٹسمین کامران غلام 4 رنز کے اضافے کے بعد 108 رنز پر آؤٹ ہو گئے ۔دوسرے روز ناٹ آؤٹ بیٹسمین خالد عثمان نے نصف سنچری مکمل کی وہ 53 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔ ساجد خان نے 8 ، ثمین گل نے 5 ، ارشد اقبال نے دو رنز بنائے ۔ جبکہ عرفان اللہ شاہ تین رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے وقاص مقصود نے 77 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی ۔بلاول اقبال نے دو جبکہ حسن علی اور قاسم اکرم نے ایک ایک وکٹ لی ۔ خیبر پختونخوا ہ نے پہلی اننگز میں 300 رنز بنائے تھے جبکہ سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز 257 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیر کر دی تھی ۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں