More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
دنیا کے سب سے معمر سابق ٹیسٹ کرکٹر رون ڈریپر 98 سال اور 63 دن کی عمر میں جنوبی افریقا میں انتقال کر گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں کون کس سے ٹکرائے گا، فیصلہ کل بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد ہوگا۔ بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے لاہور ۔ پی سی بی نے بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچز بغیرگیند کرائے ختم ہوگئے تھے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پی سی بی ٹکٹ کی واپسی کی پالیسی کے مطابق ٹکٹ ہولڈر مکمل رقم کی واپسی کے اہل ہیں اگر۔ * میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو۔ * تمام انکلوژر کے ٹکٹ واپس کر دیے جائیں گے۔ ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ (باکس اور پی سی بی گیلری) کے ٹکٹ ہولڈرز رقم کی واپسی کے اہل نہیں ہوں گے۔ اہل ٹکٹ ہولڈرز پیر 10 مارچ 2025 سے جمعہ 14 مارچ 2025 کے درمیان منتخب TCS آؤٹ لیٹس پر اپنی رقم کی واپسی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ ۔خریداری کے ثبوت کے طور پر اصل / اور بغیر نقصان زدہ ٹکٹ پیش کریں۔ خریدار کو رقم کی واپسی کا دعوی کرنے کے لیے ذاتی طور پر TCS آؤٹ لیٹ جانا ہوگا۔ اس کی طرف سے کوئی اور رقم کی واپسی کا دعوی نہیں کرسکتا لاہور ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ کراچی اور ملتان پانچ پانچ میچوں کی میزبانی کریں گے۔ پشاور 8 اپریل کو نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا۔ ایک دہائی کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹورنامنٹ بن گیا ہے ۔ سلمان نصیر سی ای او ایچ بی ایل پی ایس ایل۔ ٹکرز پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کراچی۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں ایس این جی پی ایل کے عابد علی کی ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف ڈبل سنچری۔ عابد علی نے225 رنز بناکر بیٹ کیری کیا اور محمد علی کے ساتھ نویں وکٹ کی شراکت میں128 رنز کا اضافہ کیا۔ اسٹیٹ بینک کے عاقب شاہ کی کے آر ایل کے خلاف سنچری۔ ہماری شاٹ سلیکشن خراب تھی جس کا نقصان ہوا: رضوان ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے اس بار کی تنخواہ لیں اور کرکٹ کی جان چھوڑ دیں‘، شائقین رضوان سمیت قومی ٹیم پر برس پڑے

کوکا کولا — فٹ بال ورلڈکپ ٹرافی پاکستان لا رہا ہے

کوکا کولا — فٹ بال ورلڈکپ ٹرافی پاکستان لا رہا ہے

کوکا کولا کی کوششوں سے اگلے ماہ تین فروری کو فیفا ورلڈ کپ 2018ءکی ٹرافی پاکستان کے شہر لاہور پہنچے گی۔ اس بات کا اعلان کوکا کولا پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کی آمد کے حوالے سے منعقد تقریب سے خصاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ جس طرح فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی پہلی مرتبہ پاکستان آ رہی ہے وہ دن بھی ضرور آئے گا جب پاکستان نہ صرف ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرئے گا بلکہ ٹرافی بھی جیتے گا۔ ہر ملک کی خواہش تھی کہ ٹرافی ان کے ملک جائے مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے جس کی کوششوں سے فیفا سے اپنے ملک کے لیے ٹرافی کی منظوری کرائی۔ یہ ایک تاریخی دن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ کی اوریجنل ٹرافی پاکستان آ رہی ہے حکومت پنجاب سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ہمارے ساتھ تعاون کرئے۔ کوکا کولا 3 فروری کو پاکستان میں ورلڈ کپ کی ٹرافی لا کر نئی تاریخ رقم کرئے گا۔ اس موقع پر پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ راونڈ میں شریک نہیں ہو سکی تاہم خوشی اس بات کی ہے کہ کم از کم ٹرافی ضرور پاکستان آ رہی ہے۔ جس پر کوکا کولا کو مبارکباد دینا چاہوں گی۔ تقریب میں پاکستان ویمنز ٹیم کے کپتان کلیم اﷲ خان کا ویڈیو پیغام بھی چلایا گیا جس میں انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کی آمد کو ایک تاریخی اور یادگاری لمحہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے پاکستان میں فٹبال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس موقع پر عباس ارسلان کا کہنا تھا کہ روس میں منعقد ہونے والے عالمی کپ کو دیکھنے کے لیے 30 پاکستانی شائقین کو قرعہ اندازی کے ذریعے بھجوایا جائے گا۔ جبکہ اس کے علاوہ تھائی لینڈ سے چارٹر طیارے کے ذریعے ٹرافی کو جب پاکستان لایا جائے گا تو 16 پاکستان افراد بھی اس وقت طیارے میں موجود ہونگے۔ عباس ارسلان کا کہنا تھا کہ ہماری کوششوں سے 22 جون 2018ءکو برازیل اور کوسٹاریکا کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران ٹاس کا سکہ پاکستانی بچہ اچھالے گا۔ یہ بھی ایک تاریخی موقع ہوگا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں