پاکستانی – ٹیم آسٹریلیا کا کوچ مقرر
محسن شیخ کا شمار دنیا کے مستند کوچز میں ہوتا ہے اور اس کی تازہ گواہی یہ ہے کہ ان کو آٹھ دسمبر کو شروع ہونے والے پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا الیون کا پرفارمنس اینالسٹ یعنی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ کار مقرر کیا گیا ہے، محسن شیخ اس سے پہلے آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کے لیے بھی خدمات دے چکے ہیں، کچھ سال پہلے محسن شیخ کو پاکستان خدمت کا روایتی جزبہ پاکستان لایا تھا مگر یہاں کا نظام چلانے والے روایتی حضرات نے ایک مستند پروفیشنل کو بھاگ نکلنے پر مجبور کر دیا تھا، ایسی کئی مثالیں موجود ہیں جن پر میری تحریر جلد آپ کو حقائق سے آگاہ کرے گی، زندگی کے ہر شعبے میں جو بھی جزبہ پاکستان خدمت لیکر یہاں آیا، کانوں کو ہاتھ لگا کر چلتا بنا، تابی لیکس کے ناظرین محسن شیخ کو ان کی حالیہ کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں