من چاہی کلب سیکروٹنی ،،، عدالت عالیہ حرکت میں آگئی
فیصل آباد ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے ملتان ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن میں بھی پی سی بی کو کلبوں کی سکروٹنی سے روکتے ہوئے باضابطگیوں پر بورڈ سے جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ڈپٹی چیف الیکشن کمیشن شہزاد فاروق رانا نے 9جنوری کو ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان میں کلبوں کی سکروٹنی کا شیڈول جاری کیا جبکہ پی سی بی گورننگ بورڈ نے گذشتہ برس مارچ اپریل میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان میں آئین کے مطابق سالانہ دو ٹورنامنٹس نہ ہونے پر ایڈہاک لگاکر یہاں عبوری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کمیٹی کو سالانہ دو ٹورنامنٹس کروانے کا ٹاسک دیا مگر عبوری کمیٹی ابھی تک ٹورنامنٹ کروانے میں ناکام تھی جس کےبعد پی سی بی کے ڈپٹی چیف الیکشن کمیشن شہزاد فاروق رانا نے نوجنوری کو کلبوں کی سکروٹنی کا شیڈول جاری کردیا ۔جس پر ملتان کے شہری محمد احسن نواز نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پی سی بی کے ڈپٹی چیف الیکشن کمیشن نے کلبوں کی سکروٹنی کا شیڈول جاری کرکے پی سی بی آئین کی خلاف ورزی کی ہے جس پر لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جسٹس شاہد وحید نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے پی سی بی کے نو جنوری کےلیٹر کو کالعدم قراردیتے ہوئے آئندہ سماعت تک ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان میں کلبوں کی سکروٹنی روکنے کا حکم دیتے ہوئے پی سی بی حکام سے جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ اس قبل اسی ماہ لاہور نے پی سی بی کو ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد میں بھی کلبوں کی سکروٹنی کا عمل روکنے کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی اور عبوری کمیٹی کے چیئرمین سے جواب طلب کررکھا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں