مائیکل کلارک کی کرکٹ میں دوبارہ واپسی ۔۔۔ کلارک کا موقف بھی سامنے آگیا
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ واپسی کی خبروں کی تردید کردی۔
مائیکل کلارک نے تصدیق کی کہ انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ کو بال ٹیمپرنگ اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد کرکٹ کے معاملات میں معاونت کے حوالے سے پیغام بھجوایا تھا۔
مائیکل کلارک کے پیغام کو بعض ذرائع ابلاغ نے ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ واپسی قرار دیا تاہم مائیکل کلارک نے بذریعہ ٹوئٹ ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی۔سابق آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف کو ایسی کوئی رسمی پیشکش نہیں کی۔
This article is out of control! Let me make very clear that I have not sent any formal offer to James Sutherland to come back and play cricket. I sent him a message as a friend offering to help Australian cricket in ANY way I could (this could mean mentoring the under 14s)
— Michael Clarke (@MClarke23) April 8, 2018
مائیکل کلارک نے خبر کو آؤٹ آف کنٹرول قرار دیا اور کہا کہ ان کا پیغام انڈر 14 ٹیم کے لیے بطور مینٹور خدمات انجام کرنے سے متعلق تھا نا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ واپسی سے متعلق۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں تین آسٹریلوی کرکٹرز کے بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے کے بعد کینگروز بورڈ شدید ناراض ہے اور بال ٹیمپرنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں