کرس گیل نے ٹی20کرکٹ میں ایک اور سنچری جڑدی کرس گیل کی سنچریوں کی تعداد کتنی ہوگئی؟ یقینا آپ نہیں جانتے ہونگے
موہالی :کرس گیل نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنچری اسکور کر ڈالی ۔
انڈین پریمیئر لیگ کے رواں ایڈیشن میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے جارحانہ بلے باز نے کنگز الیون پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے سن رائزز حیدرآباد کیخلاف 63 گیندوں پر ایک 104 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے ۔ کرس گیل نے اپنی اننگز میں 11 چکھے اور 5 چوکے لگائے ۔ اس اننگز کی خاص بات یہ ہے کہ گیل نے افغانی لیگ اسپنر راشد خان کی 16 بالز کھیلی اور ان کیخلاف 41 رنز اسکور کیے جس میں 6 چھکے بھی شامل ہیں ۔راشد خان انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی نپی تلی باؤلنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ۔
کرس گیل کی اس سنچری کیساتھ ان کی ٹی 20کرکٹ میں سنچریوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے ۔کرس گیل نے آئی پی ایل کے 96 میچز میں 46 کی اوسط سے 3563 رنز بنائے جس میں انہوں نے 21 ففٹیز اور 6 سنچریاں شامل ہیں۔کرس گیل کا آئی پی ایل میں سب سے زیادہ اسکور 175 ناٹ آؤٹ ہے۔
خیال رہے کہ کرس گیل ٹی 20 کرکٹ میں 11000 رنززکرنے والے دنیا کے واحد کرکٹر ہیں ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں