پشاور زلمی — پاک چین دوستی کی بنیادیں مضبوط کرنے کو کوشاں
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ کی وہ دع فرنچائزز ہیں کہ جنہوں نے محض پی ایس ایل میں حصہ نہیں لیا بلکہ پاکستان یوتھ کو نت نئے منصوبوں بنا کر نہ صرف مثبت تفریح فراہم کی بلکہ نوجوان نسل کو مفید شہری بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کیا
خصوصا پشاور زلمی کی حدیں تو پاکستان سے نکل کر پوری دنیا کی کرکٹ تک پہنچ رہی ہیں
حال ہی میں پشاور زلمی نے پاکستان کے برادر ملک چائنا سے فروغ کرکٹ پر ایک معاہدہ کیا ہے جسکے مطابق پشاور زلمی نہ صرف چائنا کی کرکٹ بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا بلکہ پاکستان سپر لیگ میں بھی چائنا کے دو کھلاڑی بھی ٹیم کے ہمراہ رہیں گے
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کردار اس سلسلے میں نہایت قابل تحسین ہے کہ وہ کام سر انجام دے رہے ہیں جو حکومتوں کے ذمے ہوتے ہیں،، وہ چاہے روہنگیا مسلمانوں کو شیلٹر ہومز فراہم کرنا ہو یا نگری نگری کرکٹ پہنچانا
پشاور زلمی کی جانب سے تیارکردہ ویڈیو دیکھیں
اپنی رائے کا اظہار کریں