More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے شاداب خان کے بارے اچھی خبر دے دی

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے شاداب خان کے بارے اچھی خبر دے دی

چیف سیلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے شاداب خان اور محمد حفیظ کے فٹ ہونے کا عندیہ دے دیا،،،، کہتے ہیں پوری امید ہے کہ دونوں کھلاڑی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہو پر کم بیک کریں گے۔ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم نظمام الحق نے لاہور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں اچھی پرفارمنس دی،بڑا ٹوٹل تھا ٹیم اگر جیت جاتی تو خوشی ہوتی

چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ شاداب خان کی اب تک کی رپورٹس بہت مثبت ہیں ، دو چار روز میں ان کی مزید ٹیسٹ لیے جائیں گے ہمیں امید ہے ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان فٹ ہو جائیں گیں جبکہ میری رپورٹس کے مطابق حفیظ فٹ ہیں۔

انضمام الحق نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف تین میچز باقی ہیں ، کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں گے جبکہ چیف سلیکٹر نے انکشاف کیا کہ محمد حفیظ نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں باولنگ کرتے رہے ہیں اور وہ مکمل طور پر فٹ ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں