پاکستان کے پاس ورلڈکپ سپر لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر آنے کا نادر موقع
کارڈف(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں پاکستان کو ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع مل گیا،انگلینڈ کیخلاف تینوں ون ڈے میچز جیت کر پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر آجائے گا۔
تابی لیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈکے خلافتینوں میچز سپر لیگ کا حصہ ہیں، حاصل شدہ پوائنٹس آئی سی سی ورلڈکپ 2023کوالیفائنگ کے کام آئیں گے، ہر میچ کی فاتح ٹیم کو 10پوائنٹس حاصل ہوتے ہیں، مقابلہ بے نتیجہ یا برابر رہنے کی صورت میں 5،5پوائنٹس تقسیم ہوں گے، فی الحال پاکستان 6میچز کھیل کر 40پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، انگلینڈ 12مقابلوں میں 65پوائنٹس لے کرسرفہرست ہے، بنگلادیش50پوائنٹس جوڑ کر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔
تینوں میچز میں فتح پاکستان کو ٹاپ پر پہنچا دے گی، میچ کیلئے ٹیم کو فخر زمان اور امام الحق کی خدمات میسر ہیں،دونوں نے جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز میں اچھی فارم کا مظاہرہ کیا تھا، فخر زمان انگلینڈ کے خلاف 7 میچز میں 41.85 کی اوسط اور 107.72 کے اسٹرائیک ریٹ سے 293 رنز بنا چکے ہیں، امام الحق نے انگلش ٹیم سے 5 ون ڈے میں 92 کی اوسط سے رنز بنائے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں