سنچورین میں آج سے پہلے ٹیسٹ میں گرین شرٹس اِن ایکشن ہوں گے
کیپ ٹاؤن: باکسنگ ڈے میں آج شاہین پروٹیزپر جھپٹنے کو تیار ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج سے شروع ہو گا ،گرین شرٹس ٹیم کے کپتان سرفراز احمد فتح کیلئے پرعزم ہیں جبکہ اس سیریز کوجیت کر قومی ٹیم کے پاس رینکنگ میں بہتری پانے کا سنہری موقع موجود ہوگا۔ٹیسٹ سیریز میں جیت ، پاکستان کو رینکنگ میں 7 ویں سے چھٹی پوزیشن دلا سکتی ہے۔
ٹیم کو ان فٹ محمد عباس اور شاداب خان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جبکہ محمد عامر کی انٹری متوقع،فاسٹ بولر کم بیک کے لئے تیار بھی ہیں ۔یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک 23 ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہیں ،چار میں پاکستان جبکہ 12 میچز میں جنوبی افریقہ کامیاب رہا ،سات میچز ڈرا ہوئے ہیں ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں