چیئرمین پی سی بی نے سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کی خبروں کو جھٹلا دیا
سلمان بٹ وہ پہلے پاکستانی کھلاڑی تھے کہ جنکو کپتانی کے لیے باقاعدہ تیار کیا گیا اور اب پاکستان کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں شاندار کارکردگی کے حامل بابر اعظم کو کپتانی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے اور اس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے بھی کی ہے مگر انہوں نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کی خبروں کو یکسر من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم بابر اعظم کو بیک اپ کپتان کے طور پر تیار کر رہے ہیں تاکہ اگر کسی بھی وجہ سے سرفراز دستیاب نہ ہوں تو ہم کو کپتان ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو
تابی لیکس سے حالیہ انٹرویو میں باسط علی کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا پاکستان کے لیے مشکلات بھرا ہوگا اور نئی ٹیم منیجمنٹ کا حقیقی ٹیسٹ ہوگا اور ہم بھی اپنے یو ٹیوب چینل پر یہ پیشگوئی کر چکے ہیں کہ دورہ آسٹریلیا کے بعد سرفراز احمد کے پاس محض ٹی ٹونٹی کی کپتانی رہ جائے گی جبکہ ٹیسٹ اظہر علی، ون ڈے میں بابر اعظم اور ٹی ٹونٹی میں سرفراز احمد کپتان ہونگے
https://www.youtube.com/watch?v=Q2CNkxOzRkE&t
تاہم احسان مانی نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی گفتگو کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں اور ہوم سیریز کے بعد یعنی دورہ آسٹریلیا کے بعد کرکٹ کمیٹی کی رائے لی جائے گی اور میں کپتان مقرر کرنے کے صوابدیدی اختیارات استعمال کروں گا
اپنی رائے کا اظہار کریں