پاک سری لنکا سیریز کا لوگو جاری ، چیئرمین پی سی بی اور عاطف سکہ کی شرکت
پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی تاریخی سیریز کا لوگو جاری کردیا گیا اور اس بار بھی برائٹو پینٹس نمبر لے گیا اور سیریز کے ٹائٹل سپانسر ہونے کا اعزاز حاصل کیا برائٹو پینٹس ڈائریکٹر مارکیٹنگ خواجہ عاطف سکہ بھی لوگو رونمائی میں چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ تھے
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ
لاہور: سری لنکا کی آمد سے دنیا کو پیغام جائے گا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔ احسان مانی
لاہور: پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز شیڈول کے مطابق ہو رہی ہے۔ احسان مانی
لاہور: ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان اور سری لنکن بورڈز میں کتنے گہرے تعلقات ہیں۔ احسان مانی
لاہور: کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیمز میں شائقین بھرپور شرکت کر کے مہمان نوازی کا ثبوت دیں۔ احسان مانی
لاہور: پاکستانی مداحوں میں کرکٹ کا جنون ہے، اور انہیں دو ہفتوں میں مقابلے کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ احسان مانی
لاہور: اسپانسرز بھی پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ احسان مانی
اپنی رائے کا اظہار کریں