محمد وسیم نے پانامہ میں عالمی باکسنگ میچ آسانی سے جیت لیا
پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور انہوں نے پانامہ میں ہونے والی انٹرنیشنل چیلنج فائٹ میں پانامہ کے ایلیسر والڈیز کی ایک نہ چلنے دی اور ان کو دوسرے ہی راونڈ میں ناک آوٹ کردیا،،،
اس کامیابی کے ساتھ ہی محمد وسیم سلور فلائی ویٹ کیٹیگری کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئے۔ اور دسمبر میں گولڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کے لیے محمد وسیم کا مقابلہ جاپان کے ڈیاگو اومیگا کے ساتھ متوقع ہے
محمد وسیم نے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جو ان کی کامیابی کے دعا گو رہتے ہیں
محمد وسیم کی فائٹ اور ویڈیو پیغام کے لیے ویڈیو پر کلک کریں
اپنی رائے کا اظہار کریں