باکسر عامر خان کب پاکستان آ رہے ہیں ؟
عامر خان کہ جس نے دو سال بعد رنگ میں واپسی کی اور یہ انٹری اتنی دبنگ تھی کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے کہ جب انہوں نے اپنے حریف کو محض چالیس سیکنڈز میں ناک آوٹ کر دیا،،،، عامر خان کے مطابق کینیڈین باکسر فل لو گریکو کو شکست دینے کے لیے انہوں نے دو سال بھرپور محنت کی
اور یہ بھی ہم جانتے ہیں کہ عامر خان موقع ملتے ہی پاکستان آنے کو ترجیح دیتے ہیں ،،،، تو جناب عالمی شہرت یافتہ عامر خان 7 مئی کو پاکستان آ رہے ہیں ،،، اپنے پیغام میں عامر خان کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے پاکستانی باکسرز کے لیے ان کی نیک خواہشات ہیں اور وہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تربیت اور ٹپس دینے کے خواہاں ہیں
انہوں نے کہا اسلام آباد میں موجود عامر خان باکسنگ اکیڈیمی کے دروازے پاکستانی باکسرز کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں جہاں وہ محنت کرکے پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں