سٹے باز سونڈیوں کا پی ایس ایل پہ وار — پی سی بی کا زبردست دفاع
جی ہاں سٹے بازوں نے پی ایس ایل کو ناپسندیدہ بنانے کے لیے کمر کس لی ہے اور کھلاڑیوں سے سوشل میڈیا جس میں واٹس اور فیس ٹائم شامل ہیں،،، رابطوں کی کوشش شروع کردی ہے
ایسی ہی ایک کوشش بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والا بدنام زمانہ بکی عمر نے کی ہے،، جس نے واٹس اپ اور فیس ٹائم کے ذریعے کھلاڑیوں تک رسائی کی کوشش کی اور انہوں فکسنگ کے لیے ورغلانے کی بھی طبع آزمائی کی مگر تین کھلاڑیوں نے سابقہ کھلاڑیوں کے انجام کو دیکھتے ہوئے پی سی بی اینٹی کرپشن کو مطلع کردیا
اس بار پی ایس ایل پر وار کرنے والے جرثوموں پر پی سی بی اینٹی کرپشن کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور ابھی تک بکیز کے ہوٹلز میں آنے کے شواہد نہیں ملے اور نہ ہی وہ کسی کھلاڑی سے ملاقات کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں،،، اس بات کی تصدیق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے کردی ہے،، اطلاعات کے مطابق ایک بھارتی اور ایک بنگلہ دیشی بکیز کہ جنکو آئی سی سی نے بھی خطرناک بکیز قرار دیا ہے،،، اس بات کی تصدیق کی ہے وہ دوبئی میں موجود ہیں اور پی ایس ایل کو فکسنگ جیسے بدنما واقعات سے دوچار کرنے کے درپہ ہیں
ادھر پی سی بی اینٹی کرپشن کا دعوی ہے کہ کرکٹ دشمن اور پاکستان دشمن عناصر کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور انہوں نے ایسے اقدامات اٹھا رکھے ہیں جو بکیز کی ایک نہیں چلنے دیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں