کپتان بسمہ معروف کہتی ہیں کہ ویمن ٹیم ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 کا محاذ،،، پی سی بی نے ورلڈکپ کیلئے بسمہ معروف کو قومی خواتین ٹیم کی کپتان مقرر کردیا ،،، اقبال امام میگا ایونٹ تک ہیڈکوچ کے فرائض سر انجام دیں گے
کپتان قومی ویمن ٹیم بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کی کپتانی اعزاز کی بات ہے، نوجوان کھلاڑیوں سے بہت توقعات ہیں، ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان اور چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹ ترقی کی جانب گامزن ہے، بسمہ معروف ایک تجربہ کار کھلاڑی اور کپتان ہیں۔ ہیڈکوچ اقبال امام کہتے ہیں کہ ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی ہیں بہتر نتائج کی امید ہے
ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا آغاز 21 فروری سے آسٹریلیا میں ہوگا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں