محمد عامر نے اپنی بائیو پک “سوانح عمری پر مبنی فلم کے لیے ایسے بھارتی ادکار کر لیا کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے
ہرارے: فاسٹ بولر محمد عامر نے خود پر ’’بائیوپک‘‘ “سوانح عمری” کیلیے بھارتی اداکار کا انتخاب بھی کرلیا، انھوں نے کہاکہ اگر مجھ پر فلم بنی تو اس کیلیے شاہد کپور زیادہ موزوں رہیں گے۔
حال ہی میں دنیا سے رخصت ہونے والے سائنسدان اسٹیون ہاکنگ کو انھوں نے اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دیا، انھوں نے کہا کہ باپ کا فرض نبھانا ویرات کوہلی کو بولنگ سے زیادہ مشکل ہے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔فاسٹ بولر عامر نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ویرات کوہلی کو آؤٹ کرکے ایک طرح سے بھارتی بیٹنگ کی کمر توڑی تھی،البتہ وہ اس سے بھی زیادہ مشکل کام والد کا فرض نبھانے کو قرار دیتے ہیں،ان کی ایک 9 ماہ کی بیٹی منسا ہے، انھوں نے کہاکہ میرے لیے والد بننا زیادہ چیلنجنگ ثابت ہوا کیونکہ اس کی ذمہ داری سب سے زیادہ ہے۔
اب تک انٹرنیشنل کرکٹ میں 213 وکٹیں لینے والے عامر تینوں فارمیٹس میں ہیٹ ٹرک کے خواہاں ہیں، اس کے ساتھ ان کی خواہش ہے کہ نوبال پر فری ہٹ کا قانون بھی ختم کردینا چاہیے۔ انھیں بالی ووڈ فلموں میں بھی کافی دلچسپی ہے اور چاہتے ہیں کہ اگر کبھی ان کی زندگی پر فلم بنے تو اس میں ان کا کردار شاہد کپور ادا کریں۔ عامر نے آخری فلم جو دیکھی وہ پدماوت ہے جس میں شاہد کپور بھی شامل ہیں۔ عامر نے یہ بھی بتایا کہ وہ فٹبال کے بھی بہت بڑے شائق اور ارجنٹائن کے سرگیو اگوئیرو کو پسند کرتے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں