کیا اومی کرون کی نئی ساخت سامنے آنے سے بائیوببل سیکیور ختم کرنے کا فیصلہ واپس لینا ہوگا ؟
پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں بائیوببل سیکیور ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اعلان کیا تھا ویمن کرکٹ اور پاک سری لنکا سیریز بائیو ببل سیکیور کے بغیر کھیلی جائے گی اور پاک ویسٹ انڈیز سیریز بھی بائیو ببل سیکیور کے بغیر کھیلے جانے پر کھیلا جائے گا مگر اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پی سی بی کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا کیونکہ اومی کرون کی ایک نئی ساخت سامنے آئی ہے اور حکومت این سی او سی کو بحال کرتے ہوئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اومی کرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لیا ہے اور فوری طور پر انسداد کورونا کے لیے بنائے گئے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی بحالی کا حکم دیا ہے
وزیراعظم نے اومی کرون کی نئی ساخت کے معاملے پر وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
گزشتہ روز قومی ادارہ برائے صحت نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے سب ویرینٹ کی تصدیق کی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق نئے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہےکہ این سی او سی ملک میں کورونا کی عالمی وبا پھیلنے کے بعد گزشتہ دور حکومت میں قائم کیا گیا تھا جس کی سربراہی اسد عمر کررہے تھے تاہم پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں کورونا کیسز کی شرح کم ہونے پر اپریل میں ادارے کو وزارت صحت میں ضم کردیا تھا
اپنی رائے کا اظہار کریں