تابی لیکس — کمزور تھرو نے بلاول بھٹی کو لاہور قلندرز سے نکلوا دیا
لاہور قلندرز کے کھلاڑی آج کل کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوکر اپنی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں،،، پہلے بلاول بھٹی عین روانگی پر اور کرس لین عین پی ایس ایل کی شروعات پر کندھا لے بیٹھے ہیں
مگر تابی لیکس کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ بلاول بھٹی کی انجری شدید نوعیت کی نہیں تھی،،، وہ باولنگ اور بیٹنگ کے لیے 100فیصد فٹ تھے مگر تھرو کرتے وقت ان کو تکلیف محسوس ہوتی تھی،،، مگر دلچسپ بات ہے کہ لاہور قلندرز میں موجود بلال آصف کی تھرو ان سے کہیں پیچھے گری،،،
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے فاسٹ باولر بلاول بھٹی اور بلال آصف کے ٹیسٹ کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور کے ڈاکٹر سہیل سلیم کے پاس بھیجا،،، جہاں انہوں نے دونوں کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لیے اور بلاول بھٹی کی MRI بھی کروائی،،، تھرو کی آزمائش میں بلاول بھٹی کی تھرو بلال آصف سے کہیں دور گئی،،، مگر ڈاکٹر سہیل سلیم نے بلاول بھٹی کو ان فٹ جبکہ بلال آصف کو فٹ قرار دے دیا،،، ذرائع کہتے ہیں کہ بلاول بھٹی کے تقاضے کے باوجود لاہور قلندرز نے ان کو MRI رپورٹ نہیں دکھائی
اس سلسلے میں جب لاہور قلندرز سے رابطہ کیا گیا تو ترجمان لاہور قلندرز نے اس بات کو تسلیم کیا کہ بلاول بھٹی کی تھرو کمزور رہی مگر ان کو ان فٹ ڈاکٹر سہیل سلیم نے قرار دیا اور بلال آصف کو فٹ بھِی مزکورہ ڈاکٹر نے ہی دیا،،، ترجمان کے مطابق بلاول بھٹی نے MRI رپورٹ نہیں مانگی اور اگر ان کو چاہیے تو فوری طور پر فراہم کر دی جائے گی
اس سلسلے میں تابی لیکس نے جب بلاول بھٹی سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس پر بیان دینے سے پرہیز کیا،، تاہم انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ ٹیم سے باہر ہونے پر رنجیدہ ہیں اور اگر لاہور قلندرز کا حصہ نہ ہوتے تو PSL کی اہم ٹیم ان کو اپنا حصہ بنانے کی خواہاں تھی
اپنی رائے کا اظہار کریں