کیرون پولارڈ نے انڈین پریمیئر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ورلڈ کپ کی شکست کے بعد سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دھچکوں پر دھچکے لگ رہے ہیں ، اب آئی پی ایل کے پلیئرز کی جانب بُری خبریں آنے شروع ہوگئی ہیں ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
پولارڈ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے تھے ،تاہم اب انہوں نے فرنچائز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے پولارڈ نے کہا کہ اب وہ ممبئی انڈینز میں بحیثیت بیٹنگ کوچ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
انہوں نے کہا یہ فیصلہ میرے لیے بہت مشکل تھا لیکن میں اس بہترین فرنچائز کے ساتھ 13 سال گزارنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں