یونس خان نے سالوں پہلے ٹرپل سینچری میں استعمال ہونے والے بیٹ کے بارے میں آخر کار بڑا اعتراف کر لیا
یونس خان نے سالوں پہلے “ٹرپل سینچری” میں استعمال ہونے والے بیٹ کے بارے میں آخر کار بڑا اعتراف کر لیا
اسلام آباد: قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشا ف کیا ہے کہ 2009 میں سری لنکا کے خلاف ٹرپل سینچری میں استعمال ہونے والا بیٹ ایک بچے سے خریدا تھا،
ان کا کہناہے کہ کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن کے ایک گرانڈ میں بچے کھیل رہے تھے ، جہاں میں نے بھی حصہ لیا۔ میں نے ایک بچے سے بیٹ مانگا لیکن جب اس بیٹ سے کھیلا تو وہ مجھے اچھا لگا جس کے بعد میں نے اس بچے سے پیسوں کے عوض وہ بیٹ لے لیا، میں نے جب بچے سے پوچھا کے یہ بیٹ میں لے لوں تو اس نے کہا کہ آپ ویسے ہی لے لیں ۔
لیکن میں نے اسے 300 روپے دے دیے ۔
اس بیٹ کو لے کر میں نے سٹیکر اتارے اور تیل لگا کر کر تین دن کے لیئے رکھا ، جس کے بعد اسے میں نے سری لنکا کے خلاف اہم ٹیسٹ میچ میں استعمال کیا تھا ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں