ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے دوسرے دن کے نتاٸج
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے دوسرے روز پاکستان، فلسطین اور سری لنکا نے اپنے میچز جیت لیے۔ دوسرے روز پہلے میچ میں میزبان پاکستان نے بنگلہ دیشن کو صفر کے مقابلے میں 14 رنز سے شکست دیدی۔ دوسرے میچ میں فلسطین ٹیم نے اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ میں نیپال کو ایک کے مقابلے میں 22 رنز سے ہرا دیا۔ تیسرے میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے انڈیا کو 2 کے مقابلے میں 11 رنز سے شکست دی۔ دوسرے روز مہمان خصوصی پی ایس بی کے سابق ڈی جی ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا اور ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام تھے، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر فخر علی شاہ نے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا۔ آج اتوار کو بھی تین میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان، دوسرا میچ انڈیا بمقابلہ نیپال اور تیسرا میچ پاکستان بمقابلہ سری لنکا ہوگا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں