More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

پاکستان سے ملتی جلتی کٹ نے بنگلہ دیش بورڈ کو مشکل میں ڈال دیا

پاکستان سے ملتی جلتی کٹ نے بنگلہ دیش بورڈ کو مشکل میں ڈال دیا

جی ہاں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کبھی پاکستان کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے تو کبھی عین موقع پر پاکستان آنے سے ہاتھ کھڑے کر دیتا ہے حالانکہ دونوں جانب کی عوام آپس میں کرکٹ کھیلنے کے تو حامی ہیں مگر انہیں نے اس وقت بنگلہ دیشی بورڈ کو سخت آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا جب آئی سی سی ورلڈکپ کی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستانی کٹ سے بہت ملتی جلتی تھی، بنگلہ دیشی حکام مرتے کیا نہ کرتے تو انہوں نے آئی سی سی سے اپیل کردی کہ ان کو کٹ میں سرخ رنگ شامل کرنے کی اجازت دی جائے جو آئی سی سی نے منظور کر لی ہے، ایک بنگلہ دیشی صحافی نے سوشل میڈیا پر بنگلہ دیش کی نئی کٹ کی تصویر جاری کردی ہے

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرخ رنگ کو نمایاں رنگ دیا گیا ہے جو بنگلہ دیشی پرچم میں بھی نمایاں ہے، یہاں یہ بات دلچسپی کی حامل ہے کہ جنوبی افریقہ کی کٹ اکثر پاکستان سے ملتی جلتی نظر آتی ہے مگر جنوبی افریقن عوام سے کبھی بھی نا پسندیدگی کا اظہار نہیں کیا گیا

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں