پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے اولمئین نوید عالم پر متوازی تنظیمیں بنانے پر دس سال کی پابندی لگادی
پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے کونسل اراکین کی سفارشات پر اولمپئین نوید عالم پر متوازی تنظیمیں اور انتشار پھیلانے پر پابندی لگادی
سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ نوید عالم مسلسل ہاکی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ جبکہ نوید عالم متوازی پی ایچ اے اورتنظیمیں بنانے میں ملوث تھے ۔
کرنل (ر)آصف ناز کھوکھر کا مزید کہنا تگا کہ نویدعالم دس سال تک ہاکی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ نوید عالم اپنی پابندی کے خلاف صدر پی ایچ ایف کے پاس اپیل کرسکتے ہیں ۔
اولمپئین نوید عالم ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی اورسابق سیکرٹری کے خلاف بھی کافی مرتبہ بیانات دے چکے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں