بابر کے فیورٹ حارث کی انجری طول پکڑ گئی،صہیب کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں شرکت متوقع
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پسندیدہ حارث سہیل جو کہ انجری کا شکار ہوگئے تھے کی انجری ابھی تک ٹھیک نہیں ہوسکی اس لئے ان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شرکت کی مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔
تابی لیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث سہیل کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستانی بلے باز فٹنس مسائل سے دوچار ہیں، بائیں ٹانگ میں درد محسوس کر رہے ہیں جس کے باعث وہ آج اور کل ٹریننگ سیشنز میں شریک نہیں ہوں گے۔
پی سی بی کے مطابق حارث سہیل نے تکلیف کے باعث دونوں انٹرا سکواڈ میچز میں بھی حصہ نہیں لیا، ان کے ری ہیب کا آغاز کر دیا گیا ہے، ان کا ایم آر آئی اسکین کل کارڈف میں ہو گا اور اسکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پہلے ایک روزہ میچ میں ان کی دستیابی کا فیصلہ ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حارث سہیل نے انگلینڈ پہنچنے کے بعد ٹریننگ سیشنز میں تو حصہ لیا تھا لیکن یکم جولائی کو ہونے والے پہلے انٹرا اسکواڈ میچ سے قبل ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔
تابی لیکس کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ حارث سہیل کی پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں شرکت مشکوک ہے اور ان کی جگہ صہیب مقصود کو مڈل آرڈر میں موقع مل سکتا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں