بابراعظم نےایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
لاہور، (نمائندہ تابی لیکس)کپتان بابر اعظم ایک سال میں ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ، قومی کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگر میں 45 رنز کی اننگزکھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
بابراعظم کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر صرف3 کھلاڑی جن میں انگلش کرکٹر جوروٹ ، جونی بیرسٹو اور آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ2022 میں ٹیسٹ کرکٹ میں 1000 رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے یہ کارنامہ سابق کپتان یونس خان 2 مرتبہ جب کہ انضمام الحق ، محمد یوسف، اظہر علی اور محسن خان ایک ایک بار سرانجام دے چکے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں