بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پر غور شروع کردیا
لاہور(نمائندہ تابی لیکس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کی ٹیم کا کپتان بنانے پر غور شروع کر دیا ہے،ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ہوم سیزن کے اختتام پر ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینےکا فیصلہ کیا ہے، ہوم سیزن میں مایوس کن نتائج کے باعث ٹیم مینجمنٹ اور قیادت میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ تینوں فارمیٹ کے لیے الگ الگ کپتان بنانا چاہتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پر غور کر رہا ہے۔آئندہ آنے والے چند روز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بہت سے اہم فیصلے متوقع ہیں جس میں کپتان، کوچنگ اسٹاف اور مستقل چیف سلیکٹر کی تقرری بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان بنانےکا فیصلہ بھی اسی سلسلےکی کڑی ہے جبکہ تینوں فارمیٹ کا کپتان ہونے کی وجہ سے بابر اعظم کا اثر و رسوخ بہت زیادہ بڑھ گیا تھا اس لیے بورڈ نے ان کا بوجھ اور اثر و رسوخ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں