بابر اعظم عالمی درجہ بندی میں عالمی سطح پر
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان منعقدہ آزادی کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی درجہ بندی جاری کردی ہے جہاں پاکستانی ٹیم کی تیسری جبکہ کھلاڑیوں میں بابراعظم نے کیریئرکی بہترین پوزیشن حاصل کرلی ہے
ورلڈ الیون کے خلاف پاکستان کی جانب سے بلے بازی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے عالمی رینکنگ میں 21 درجے کی ترقی حاصل کر لی ہے اور وہ تیزی سے دنیائے کرکٹ کے ممتاز بلے بازوں کی صف اول میں جگہ بنارہے ہیں ،،،،آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی کے مطابق بلے بازوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلوی بلے باز ایرن فنچ اورای این لیوس بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پربراجمان ہیں، کیوی کپتان کین ولیمسن کی چوتھی اورجارح مزاج آسٹریلوی بلے باز گلین میکس ویل کی پانچویں اور پاکستان کے بابراعظم کی چھٹی پوزیشن ہے۔
آل راونڈرز ٹاپ ٹین میں پاکستان کا ایک بھی کھلاڑی موجود نہیں تاہم شعیب ملک گیارہویں نمر پر موجود ہیں
باولنگ کے شعبے میں پاکستانی اسپنرعماد وسیم نے اپنی پہلی پوزیشن کو بدستور برقراررکھا، بھارتی باؤلربمرا ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ کے مایہ ناز لیگ اسپنرعمران طاہر تیسرے، افغانستان کے اسپنر راشد خان چوتھے، بنگلا دیشی فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کا پانچواں اور ویسٹ انڈین اسپنر سیموئیل بدری کا چھٹا نمبر ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں