بابر اعظم اور عبداللہ شفیق آسٹریلیا کے خلاف ڈٹ گئے
کپتان بابر اعظم نےآسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچری مکمل کر لی۔
یہ کپتان قومی ٹیم بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی سنچری ہے ۔
بابر اعظم نے اپنی آخری ٹیسٹ سنچری فروری 2020 میں راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف بنائی تھی۔
19 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 171 رنز کی شراکت قائم کر لی۔ چوتھے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنزرکھے ہیں۔
میچ جیتنے کے لیے 506 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہے جب کہ پورے ایک دن کا کھیل بھی باقی ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں