ٹیم پاکستان کو نمبر ون بنانا میرے اہداف میں شامل ہے
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ جیسے ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان حریف سمجھنا شکست کے مترادف ہوگا
بابراعظم نے کے مطابق بچپن سے ہی خواب تھا کہ دنیا کا بہترین کرکٹر بننا ہے، اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے اور اس میں تسلسل لانے کی کوشش کررہا ہوں۔
قومی کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ لوگوں کی توقعات ہیں کہ ہم ہر میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں، جس سے الحمداللہ مجھے اعتماد ملتا ہے، میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ میچ جیت کر اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اتر کر ان کو خوش رکھوں
نے کہا کہ میرا اب یہی عزم ہے کہ ایک ایسی مضبوط ٹیم بنائی جائے جو پاکستان کا نام روشن کرے، بطور کپتان یہی کہوں گا کہ ہمیں اچھی کرکٹ تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہوگی کیونکہ آپ ایک بڑے ایونٹ میں ہیں۔
کپتان نے خدشے کا اظہار کیا کہ ورلڈکپ جیسے ٹورنامنٹ میں کسی بھی موقع پر ریلیکس نہیں ہوسکتے، اگر حریف ٹیم کو ذرا سا بھی مارجن ملا تو وہ آپ سے میچ لے جائے گی
اپنی رائے کا اظہار کریں