More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

ایک روزہ کرکٹ میں قومی ٹیم کو ضرورت پیش آئی تو کم بیک کا سوچ سکتا ہوں

ایک روزہ کرکٹ میں قومی ٹیم کو ضرورت پیش آئی تو کم بیک کا سوچ سکتا ہوں

قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز اور ڈومیسٹک کرکٹ سیزن سے قبل کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے، کھلاڑیوں کو صلاحتیں نکھارنے کا موقع ملے گا ظہر علی نے کپتانی کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سب افواہ ہے، ابھی تک کسی سے بات نہیں ہوئی۔ ڈومیسٹک سیزن میں ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کروں گا۔

اظہر علی نے مزید کہا کہ اگر ٹیم کو ضرورت پیش آئی تو ون ڈے کرکٹ میں کم بیک کا سوچ سکتا ہوں۔ سینئر کھلاڑیوں جے جانے سے ٹیسٹ کرکٹ کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی،ہوم کنڈیشن کے ساتھ بیرون ملک جاکر بھی کھلاڑیوں کو کھیلنا چاہیے

اظہر علی نے کہا مصباح الحق کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلی اور سیکھا ، پی سی بی جو فیصلہ کرے گا بہتر ہوگا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں