اظہر علی کی اچانک ریٹائرمنٹ،، تابی لیکس نے کھوج لگا لیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تینوں فارمیٹ میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے بلے باز اظہر علی کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد پاکستان مہان نقاد اپنے اپنے ذرائع سے وجوہات بیان کر رہے ہیں،،، کوئی کہہ رہا ہے کہ مکی آرتھر کی جانب سے لفٹ نہ ملنے کی وجہ سے تو کوئی ورلڈکپ میں نام نہ آنے کی وجہ بیان کر رہا ہے،،، کئی نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ کپتان سرفراز ٹیسٹ کرکٹ سے دستبردار ہوجائیں گے اور اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا جائے گا،،، اظہر علی کی ریٹائرمنٹ کی وجوہات جاننے اور خود سے قیافے لگانے کا سلسلہ جاری ہے
خود اظہر علی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ نوجوان ٹیم بہترین کھیل پیش کر رپی ہے اس لیے وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے جگہ چھوڑ رہے ہیں
تو جناب آئیے آپ کو اظہر علی کی ریٹائرمنٹ کی اصل وجہ بتاتے ہیں ،،، تمام تر جتن کرنے کے باوجود اظہر 2017 سے موجود گھٹنے کی تکلیف سے سو فیصد چھٹکارا حاصل نہیں کر پا رہے اور ڈاکٹرز نے انکو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ لمبے عرصے تک کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو ان کو چھوٹے فارمیٹ کی کرکٹ سے دور رہنا ہوگا کیونکہ چھوٹے فارمیٹ ایکسٹرا محنت بھی کرنا پڑتی ہے اور قومی کرکٹ میں شمولیت کے لیے فٹنس ٹیسٹ بھی دینا پڑتا ہے،،، لہذا اظہر علی فٹنس مسائل سے دوچار ہونے کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے
مگر یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ میں فٹنس ٹیسٹ لیے بغیر شامل کر لیا جائے گا ؟
اپنی رائے کا اظہار کریں