اظہر علی نے ایک اور بڑا کارنامہ اپنے نام کرلیا
اظہر علی کا شمار ان کرکٹرز میں ہوتا ہے کہ جن پر قسمت کی دیوی تو مہربان رہتی ہے مگر پاکستان کرکٹ بورڈ کی سیاست کی دیوی نہیں،،،ٹیسٹ کرکٹ میں ان کے مستند ہونے کی دلیل ہے کہ سو فیصد نہ ہونے کے باوجود ان کو ٹیم میں شامل کیا گیا
پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ ابوظہبی میں جاری ہے جہاں پاکستان نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 266 رنز بنا رکھے اور اظہر علی 74 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں
اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے آٹھویں بلے باز بن گئےاور یہ اعزاز اظہر علی نے 61 ٹیسٹ میچوں میں حاصل کیا ہے
قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں یونس خان پہلے نمبر پر ہیں۔۔ ان کے رنز کی تعداد 10 ہزار 99 ہے، جو 118 ٹیسٹ میچزمیں بنائے گئے جب کہ جاوید میاں داد 124 ٹیسٹ میچوں میں 8 ہزار 832 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں اور تیسرانمبر انضمام الحق ہے جنہوں نے 119 میچز میں 8 ہزار 829 رنز بنائے۔ محمد یوسف نوے ٹیسٹ میچوں میں 7 ہزار 530 رنزبنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ چھٹے نمبر پر مصباح الحق ہیں، جو 75 میچوں میں 5 ہزار 222 رنز بناچکے ہیں۔ اسی فہرست میں ساتویں پوزیشن ظہیرعباس کی ہے، انہوں نے 78 میچوں میں 5 ہزار باسٹھ رنز بنائے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں