پابندی کی زد میں آنے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو کروڑوں کانقصان
نئی دہلی:آسٹریلین نیشنل ٹیم کے بعد اسٹیو اسمتھ کا ڈیوڈ وارنر کا آئی پی ایل سے بھی بوریا بستر گول ہوگیا۔آئی پی ایل میں اسمتھ کوراجستھان رائلز اور وارنر کو سن رائزرز حیدرآباد نے 1.9 ملین ڈالرز میں خریدا تھا۔
آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا نے کہاکہ دونوں کھلاڑیوں پر ان کے ملک نے پابندی عائد کی۔ہم کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ اس لیے انھیں اس سیزن میں نہیں کھیلنے دیں گے۔راجیو شکلا نے کہا کہ فرنچائزز کو متبادل لینے کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹاپ آفیشلز نے اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی آئی پی ایل 2018 میں شرکت پر پابندی عائد کی ہے۔بی سی سی آئی کو پوری توقع ہے کہ جو پلیئرز اور آفیشلز اس لیگ میں حصہ لیں گے وہ اسپرٹ آف کرکٹ کو مقدم اور کوڈ آف کنڈیکٹ کی پاسداری کریں گے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں