آسٹریلین کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گا کہ پاکستان میں کب کھیلنا ہے: آسٹریلوی ہائی کمشنر
اسلام آباد: آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین کرکٹ کے بہترین تعلقات ہیں جب کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گا کہ پاکستان میں کب کھیلنا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر آسٹریلین ہائی کمیشن میں منعقد خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا پاکستان کا بہترین دوست ہے اور وہ دہشت گردی سمیت زندگی کے مختلف حصوں میں پاکستان کی مدد کررہا ہے.پاکستان کے طالب علموں کو وظائف دے رہا ہے جب کہ پاکستان کو اسکالرشپ کی تعداد میں اضافہ چاہتی ہوں کیوں کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے۔
Marking the 70th anniversary of the opening of Australia’s first mission in Pakistan with a photo exhibition spanning our development cooperation, humanitarian assistance, defence, education, sport, trade & cultural ties & our people-to-people linkages #AustraliaDayinSpring2018 pic.twitter.com/FYNr09ohm9
— Margaret Adamson (@AusHCPak) March 19, 2018
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین کرکٹ کے بہترین تعلقات ہیں جب کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گا کہ پاکستان میں کب کھیلنا ہے کیوں کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ دیکھ رہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑی اورٹیمیں آ رہی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
اپنی رائے کا اظہار کریں