آسٹریلوی ٹیم کے نئے کپتان ٹم پین نے سلیجنگ کلچر ختم کرنے کی ٹھان لی
ملبورن: بال ٹمپرنگ سکینڈل میں گھری آسٹریلوی ٹیم کے نئے کپتان ٹم پین نے سلیجنگ کلچر ختم کرنے کی ٹھان لی ۔ کہتے ہیں قیادت سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے شائقین کے دل جیتنے ہیں اور پھر آسٹریلیا کرکٹ کی کھوئی عزت کو بحال کرنا مقصد ہو گا ۔
تفصیلات کے کے مطابق آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان ٹم پین اپنی پرفارمنس اور رویوں سے کرکٹ فینز کے دل جیتنے کا فیصلہ کر لیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت بڑی ٹیموں کے خلاف آئندہ سیریز کافی ٹف ہوں گی لیکن اپنی عمدہ پرفارمنس سے آسٹریلوی شائقین کا بھروسہ حاصل کرنا اولین مقصد ہو گا ۔
خیال رہے کہ سٹیون سمتھ کے بال ٹمپرنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کے بعد ٹم پین کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی ۔ادھر مستعفی ہونیوالے ڈیرن لی مین کی جگہ ہیڈ کوچ کیلئے سابق اوپنر جسٹن لینگر مضبوط امیدوار قرار دئیے جا رہا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں