More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کو جیت کیلئے 299 رنز کا ہدف دیدیا

آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کو جیت کیلئے 299 رنز کا ہدف دیدیا

ایڈیلیڈ:  آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کو جیت کیلئے 299 رنز کا ہدف دیدیا ہے، شان مارش نے انتہائی عمدہ کھیل یش کرتے ہوئے 131 رنز کی اننگز کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شان مارش نے انتہائی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 123 گیندوں پر 11 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 131 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

دیگر بلے بازوں میں ایلکس کیری نے 18، ایرون فنچ نے 6، عثمان خواجہ نے 21، پیٹر ہینڈزکومب نے 20، مارکوس سٹوئنس نے 29 اور گلین میکس ویل نے 48، جھئے رچرڈسن نے 2، نتھن لیون نے 12، جیسن بیرونڈوف نے 1 سکور بنایا جبکہ پیٹر سڈل بغیر کوئی سکور بنائے آﺅٹ ہو گئے۔

بھارت کی جانب سے بھوینشور کمار سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 45 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور محمد شامی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رویندرا جدیجہ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں