آصف باجوہ کا ایک بار پھر پلینٹی سٹروک، سیکریٹری پی ایچ ایف نامزد
اور وہی ہوگیا جس کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا اور شہباز سینیئر کے گرد موقع پرست اولمپیئنز نے گھیرا اتنا تنگ کر دیا تھا کہ انہوں نے اسی میں عاقبت جانی کہ کہ وہ اپنے عہدے سے مستغفی ہو جائیں، صدر پی ایچ ایف کے مطابق شہباز سینیئر کا استغفی منظور کر لیا گیا ہے اور ان کی جگہ آصف باجوہ کو سیکریٹری پی ایچ ایف نامزد کر دیا گیا ہے
اس سے پہلے آصف باجوہ نے عملی سیاست میں قدم رکھا مگر پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا جسمیں ان کو بری طرح شکست ہوئی مگر انہوں نے اپنے علاقے میں پی ٹی آئی کے لیے انتھک محنت کی، ہمارے ذرائع کہہ رہے ہیں کہ آصف باجوہ کو منانے اور دوبارہ سے پی ٹی آئی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے عثمان ڈار اور بیگم فردوس عاشق اعوان کی کاوشیں رنگ لائی ہیں اور انہوں نے شہباز سینیئر کی جگہ آص باجوہ کو سیکریٹری پی ایچ ایف بنوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے
صدر پی ایچ ایف کے مطابق آصف باجوہ سوموار سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے مگر دیکھنا یہ ہے کہ شہباز سینیئر پر تنقید کرنے والے اولپیئنز آصف باجوہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے رہے ہیں اور الزام لگاتے رہے ہیں کہ آصف باجوہ کے دور میں حکومت نے 110 کڑوڑ روپے پی ایچ ایف کو دیے جس کا کوئی نہ تو آڈٹ ہوا اور نہ ہی پی ایچ ایف خطیر رقم کے خرچ کا حساب دیکھ سکے گی
یہ بات تو طے شدہ ہے کہ اگر آصف باجوہ نے نقاد اولمپیئنز کو پی ایچ ایف کی عینکیں پہنا دی تو ان کو سب اچھا نظر آئے گا بصورت دیگر توپوں کا منہ آصف باجوہ کی جانب موڑ دیا جائے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں