پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے پی ایس ایل کا آغاز آج ہوگا

دبئی : پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کا آغاز آج (جمعرات کو) ہوگا۔
پاکستانیوں کے کرکٹ بخار میں مبتلا ہونے میں صرف چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے۔ دنیائے کرکٹ کے بڑے میلے پی ایس ایل کا آج سے دبئی میں آغاز ہونے جارہا ہے۔ پی ایس ایل 4 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگی جس میں ملکی اور غیر ملکی فنکار اپنے فن سے لہو گرمائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں گلوکار و اداکار فواد خان پی ایس ایل کا اینتھم گائیں گے۔ امریکی گلوکار پٹ بل بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔
رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے 8 میچز پاکستان میں بھی کھیلے جائیں گے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں