محمد حفیظ آئندہ ایک دو روز میں کیا کرنے جارہے ہیں ؟ تہلکہ خیز خبر آگئی
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق نے ایشیاءکرکٹ کپ کے حوالے سے16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر محمد حفیظ کوایک دفعہ پھر نظر انداز کر دیا گیا ۔
ایشیا ءکپ کے لئے پاکستان ٹیم کی 6 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں مایہ ناز آل راؤنڈر پروفیسر محمد حفیظ کو ڈراپ کر دیا گیا ،قومی کرکٹرمحمد حفیظ ایک بار پھر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے دل میں جگہ نہ بناسکے،ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے سینئر کرکٹر کو عزت نہ دینے پر محمد حفیظ ٹیم مینجمنٹ سے شدید ناراض ہیں ،آل راونڈر محمد حفیظ باعزت طریقے سے کیریئر جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں،محمد حفیظ آیندہ ایک دو روزمیں اپنے مستقبل کے بارے میں اہم فیصلہ کرینگے۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم کا اعلان کر دیا جس کے مطابق سرفراز احمد کو کپتان مقرر کیا گیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، شعیب ملک، محمد عامر، شاداب خان، امام الحق،شان مسعود، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان، عثمان خان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں