تابی لیکس، عاقب جاوید نے پی سی بی سے کوئی عہدہ لینے سے انکار کردیا
تابی لیکس کو خصوصی انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ میں لاہور قلندرز میں اپنے فرائض کو بڑی محنت اور دل لگی سے کر رہا ہوں، لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم پر جو مجھے عزت اور اختیار ملے وہ میرے لیے باعث افتخار و اطمینان ہیں
تابی لیکس کے سوال پر عاقب جاوید ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا کہ انکو پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی بڑا عہدہ ملنے والا ہے،، انہوں نے کہا کہ میری رضاکارانہ خدمات ہمہ وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے حاضری ہیں مگر وہ لاہور قلندرز کے تمام پروگرامز کا حصہ ہیں اس لیے کسی قسم کی کوئی دوسری نوکری کرنا میرے لیے ممکن نہیں اور یہ بھی ممکن نہیں کہ میں لاہور قلندرز کو چھوڑ کر پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوائن کر لوں
اپنی رائے کا اظہار کریں