بس کر دو بس — سرفراز سینیئر کھلاڑیوں سے نالاں
(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سینئرزکی جانب سے قومی ٹیم کو گلی محلے کی ٹیم قرار دینا افسوسناک ہے، کوئی بھی کھلاڑی کسی بھی وجہ سے ڈراپ ہوسکتا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ محلے کی ٹیم ہے۔دورہ نیوزی لینڈ سے واپسی کے بعد سرفراز احمد نے دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کی وہ عزت کرتے ہیں لیکن ان کی جانب سے علاقائی ریمارکس دینا افسوسناک ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کو آرام دینے کی غرض سے ڈراپ کیا گیا تھا وہ ہمارے اہم کھلاڑی ہیں، کوئی بھی کھلاڑی کسی بھی وجہ سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ قومی ٹیم میرے محلے کی ٹیم ہو۔پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں مشکل بیٹسمینوں کی وجہ سے پیش آئی ہے، کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار تھے، کنڈیشن بالکل مختلف تھی ، کھلاڑیوں کی فٹنس پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مسلسل کرکٹ کی وجہ سے کھلاڑیوں کی فٹنس متاثر ہو رہی ہے۔فاسٹ بولرز تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلتے ہیں، غیر ملکی لیگ فاسٹ بولرز کیلئے انجری کا باعث بن رہی ہیں، اس طرف تھوڑا توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں